Disaster Management
الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں

خیبرپختونخوااور بلوچستان کے ریجنل دفاترمیں ایمرجنسی سیل قائم کردئیے گئے، جہاں ایمرجنسی صورتحال کے پیش نظرفوری اقدامات کاسلسلہ جاری ہے۔اعجازاللہ خان ،چئیرمین ڈیزاسٹر منیجمنٹ   الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان لاہور (   ) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے شعبہ ڈیزاسٹرمینجمنٹ نے بلوچستان اور خیبرپختونخوامیں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کوریسکیوکےبعدمحفوظ مقامات پرپہنچانے کا سلسلہ جاری ہے، متاثرین کو تیارکھانا، صاف پانی،بستر،خیمے، ترپال اور مچھردانیاں فراہم کی گئیں، جبکہ ایمبولینس،میڈیکل ہیلتھ یونٹ اور رضاکاروں کی بڑی تعداد متاثرین کو ریسکیوکے بعدریلیف فراہم کررہی ہے۔ چئیرمین ڈیزاسٹرمینجمنٹ اعجاز اللہ خان کی زیرصدارت ہنگامی اجلاس میں خیبرپختونخوااور بلوچستان کی سیلابی صورتحال،نقصانات اور ریسکیو و ریلیف سرگرمیوں کاجائزہ لے کر مرکزی،ریجنل، اضلاع کی ڈیزاسٹرمینجمنٹ ٹیموں کوالرٹ کردیاگیاہے۔

الخدمت فاؤنڈیشن خیبرپختونخوااور بلوچستان کے ریجنل دفاترمیں ایمرجنسی سیل قائم کردئیے گئے، جہاں ایمرجنسی صورتحال کے پیش نظرفوری اقدامات کاسلسلہ جاری ہے۔بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے مکانات گرنے،لینڈسلائڈنگ، برفباری کی وجہ سے متاثرین کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے،خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال اورکئی علاقے زیرآب ہیں،کئی شہراوربستیاں سیلاب میں ڈوب چکی ہیں،الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکارتمام متاثرہ اضلاع میں ریسکیواور ریلیف سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

علاقائی اور ضلعی ٹیمیں پوری طرح متحرک ہو کر ریلیف اور ریسکیو میں حصہ لے رہی ہیں۔گھروں،مساجداور دیگرمقامات میں داخل ہونے والے پانی کی نکاسی کے لیے پمپ استعمال کیے جا رہے ہیں۔

By Alkhidmat Foundation Pakistan

Bio. Press Release

show more