WASH
الخدمت فاؤنڈیشن  کے تحت  راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح

الخدمت فاؤنڈیشن  کے تحت  راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح

الخدمت  فاؤنڈیشن ایک ارب سے زائد کی مالیت سے 27ہزارصا ف پانی  کے منصوبہ جات  مکمل کر چکی ہے

ڈاکٹرحفیظ الرحمٰن ،صدر الخدمت فاؤنڈیشن  پاکستان

19ستمبر 2023ء

 لاہور(  ) الخدمت فاؤنڈیشن  کے تحت  راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کر دیا گیا ۔ عالمی معیارکا واٹرفلٹریشن پلانٹ روزانہ 24ہزارلٹرپانی فلٹرکرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جس سے 20ہزارسے زائدمسافر،ریلوے ملازمین کوصاف پانی کی سہولت میسرآئے گی۔ واٹرفلٹریشن پلانٹ کی تکمیل پر ایک  تقریب  کا انعقاد کیا گیا  ۔ جس میں الخدمت فاؤنڈیشن  پاکستان کے صدر ڈاکٹرحفیظ الرحمٰن ، ریجنل صدر شمالی پنجاب رضوان احمد،ڈی آراو پاکستان ریلوے شاہ جہاں، ضلعی صدرچوہدری منیراحمد،عتیق احمدعباسی،ڈاکٹراشتیاق عرفان سمیت دیگرذمہ داران شریک ہوئے۔اس موقع پر ڈاکٹرحفیظ الرحمٰن نے کہاہے کہ تھرسمیت پاکستان بھرمیں ایک ارب سے زائدمالیت خرچ کرکے 27ہزارکنوئیں اورواٹرپمپ قائم کئے جن کے ذریعے عوام صاف پانی سے مستفیدہورہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ الخدمت آرفن بچوں کی کفالت پر2ارب 25لاکھ سے زائد رقم خرچ کی جاچکی ہے ۔ ڈاکٹرحفیظ الرحمٰن نے کہاکہ ہیلتھ کے شعبے میں 5ارب کے بجٹ سے قائم ہسپتال عوام کی خدمت کررہے ہیں 305ایمبولینس، 700ڈائیگناسٹک سینٹرسے لاکھوں مریض مستفید ہورہے ہیں۔2006میں کرائے کی معمولی بلڈنگ سے شروع ہونے والا الخدمت رازی ہاسپٹل راولپنڈی میں اپنی خدمات کے لحاظ سے ایک ماڈل بن چکا اب تک رازی ہسپتال میں 70ہزارسے زائدبچوں کی پیدائش ہوچکی ہے۔انھوں نے کہاکہ حالیہ سیلاب 2022میں الخدمت فاؤنڈیشن نے 15ارب مالیت سے متاثرین  کی خدمت کی 8ہزارمتاثرہ کاشتکارو ں کے ذریعے 40ہزارایکڑ پرگندم کاشت کی گئی جس کے ذریعے سیلاب سے بری طرح متاثرہونے والے یہ 8ہزارکاشتکار نہ صرف خوشحال ہوئے بلکہ انھیں آئندہ فصل کے لیے بیج بھی میسرآیا۔ڈی آر اوپاکستا ن ریلوے شاہ جہاں نے کہاکہ الخدمت فاؤنڈیشن وعدوں کوپورا کرتی ہے یکم مئی کو قلیوں میں فوڈ پیکج کی تقسیم کے وقت صدرالخدمت نے ریلوے اسٹیشن پرواٹرفلٹریشن کا وعدہ کیا تھا جس کی آج تکمیل ہوچکی صاف پانی کی فراہمی مسافروں اور ریلو ے ملازمین کے لیے بہت بڑاریلیف ہے۔

 

والسلام

شعیب ہاشمی

سینئر منیجر میڈیا ریلیشنز

 

برائے رابطہ

احمد نبیل نیل

سینئر آفیسر میڈیا ریلیشنز

03023763556

By Shoaib Hashmi

Bio. Depicting a shining example of the verse, Alkhidmat Foundation Pakistan, a well-known organization of welfare services, is the epitome of noble sacrifices.

show more