Press Conference
الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت پاکستان میں زیر تعلیم فلسطینی طلبہ کے اعزاز میں ظہرانہ

گزشتہ190دنوں سے غزہ میں امدادی سامان کی فراہمی جاری، الخدمت نے طلباء کی امدادکیلئے بھی بجٹ کی منظوری دی ہے،وقاص جعفری

 فلسطینی طلباء نے الخدمت اور پاکستانی عوام کا غزہ میں مسلسل تعاون اور امدادی سرگرمیوں پر شکریہ ادا کیا،احسان اللہ وقاص،شاہداقبال ودیگرتقریب میں شریک

لاہور (    )الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان  نےفلسطینی مظلوم عوام سے اظہاریکجہتی کیلئے پاکستان میں زیر تعلیم فلسطینی طلبہ کے اعزاز میں ظہرانے کااہتمام کیا، مرکزی سیکرٹری جنرل سیدوقاص جعفری نے پاکستان میں زیرتعلیم فلسطینی طلبہ کااستقبال کیا اورتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ الخدمت فاؤنڈیشن گزشتہ190دنوں سے غزہ میں امدادی سامان کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے۔ الخدمت،پاکستان اور مصرمیں زیرتعلیم غزہ کے طلبہ وطالبات کی دیکھ بھال اور انھیں مالی امداد کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے۔

الخدمت فاؤنڈیشن نے غزہ ریلیف کی دیگرسرگرمیوں کے ساتھ ان طلبہ کیلئے بھی بجٹ کی منظوری دی ہے پاکستان میں موجود طلبہ کو اسکالرشپ اور مالی امدادفراہم کی جاچکی ہے جبکہ مصرکے مختلف علاقوں میں رہائش پذیرغزہ کے فلسطینی طلباء کیلئے اسکالرشپ اورمالی امداد کی فراہمی کاعمل جلد مکمل کرلیاجائے گا۔

فلسطینی طلباء نے الخدمت اور پاکستانی عوام کا غزہ میں مسلسل تعاون اور امدادی سرگرمیوں پر شکریہ ادا کیا۔ نائب صدر الخدمت سید احسان اللہ وقاص، ایم ڈی الخدمت گلوبل شاہد اقبال اور سماجی کارکنوں اور سول سوسائٹی کے اراکین کی بڑی تعداد تقریب میں شریک ہوئی۔

By Alkhidmat Foundation Pakistan

Bio. Press Release

show more