- Shoaib Hashmi
- October 2, 2023
- Updated about
الخدمت کفالت یتامی پروگرام کے تحت وسطی پنجاب میں نمایاں نمبر لینے والے بچوں کے اعزاز میں تقریب
ہمارامشن ہے کہ ملک میں بسنے والا ہر یتیم معاشرے پر بوجھ بننے کی بجائے زندگی کے ہر میدان میں ملک و قوم کا نام روشن کرے۔
ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن، صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان09 ستمبر 2023 ء
لاہور ( ) الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت نمایاں نمبر حاصل کرنے والے الخدمت کفالت یتامی پروگرام کے بچوں کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن، پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود، جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم، وسطی پنجاب کے امیرجاوید احمد قصوری، وسطی پنجاب کے صدر اکرام الحق سبحانی، لاہور کے صدر انجینئر احمد حماد رشید، نیشنل ڈائریکٹر الخدمت کفالت یتامٰی پروگرام بریگیڈیئر (ر) عبدالجبار، معروف کالم نگار سجاد میر، سلمان غنی، ڈاکٹر حسین پراچہ، ڈاکٹر حسین احمد پراچہ، معروف شاعر زاہد فخری، سعد اللہ شاہ، سماجی شخصیت ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی، سینکڑوں بچوں، ان کی باہمت ماؤں اور زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات شریک ہوئے۔ اس موقع پر ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن نے بتایا کہ الخدمت اس وقت 27 ہزار یتیم بچوں کی کفالت اور معیاری تعلیم و تربیت ایک مقدس فریضے کے طور پر سرانجام دی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت ہائی اچیورز ایوارڈ کی تقریب ہمارے کیلنڈر میں ایک اہم مقام رکھتی ہے کیونکہ آج ہم اپنے یتیم طلبہ کی غیر معمولی کامیابیوں کا جشن منا رہے ہیں جنہوں نے اپنے نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ الخدمت کا عزم ہے کہ کوئی بھی یتیم بے سہارہ نہ رہے۔ انکا کہنا تھا پاکستان میں لاکھوں بچے یتیم ہیں اوران میں بڑی تعداد ایسے بچوں کی ہے جنہیں تعلیم وتربیت، صحت اور خوراک کی مناسب سہولیات میسر نہیں۔ ان بچوں کی تعلیم و تربیت اوردیگر ضروریات کا خیال رکھنا ہمارا مذہبی اور قومی فریضہ ہے۔ ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن نے کہا ہمارامشن ہے کہ ملک میں بسنے والا ہر یتیم معاشرے پر بوجھ بننے کی بجائے زندگی کے ہر میدان میں ملک و قوم کا نام روشن کرے۔ امیر العظیم نے کہا کہ امتحانات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے تمام بچے، الخدمت آرفن فیملی سپورٹ پروگرام کی پوری ٹیم اور ان بچوں کی ماؤں کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ یہ بچے ملک و قوم کا سرمایہ ہیں۔ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ میں آج اپنے باہمت بچوں کے درمیان ہوں۔ انشااللہ پاکستان کا مستقبل انہیں روشن ستاروں کے ہاتھ ہو گا۔ پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ یتیمی کو کمزوری نہیں بلکہ اپنی طاقت بنائیں. محنت اور لگن سے آپ اپنے خوابوں کی تعبیر پا سکتے ہیں. اس موقع پر بچوں کی والدہ نے الخدمت فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا جو ان کے محروم شوہر کے خوابوں کو پورا کرنے میں کردار ادا کر رہا ہے. تقریب کے اختتام پر یتیم بچوں میں اعزازی شیلڈز، نقد انعامات اور تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔
والسلام
شعیب ہاشمی
سینیئر منیجر میڈیا ریلیشنز
برائے رابطہ
احمد نبیل نیل
سینئر آفیسر میڈیا ریلیشنز
03023763556
Bio. Depicting a shining example of the verse, Alkhidmat Foundation Pakistan, a well-known organization of welfare services, is the epitome of noble sacrifices.
show more
It is a long established fact that a reader will be distracted by the readable content of a page when looking at its layout.
It is a long established fact that a reader will be distracted by the readable content of a page when looking at its layout.